Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے مزید سینیٹرز اور ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی

رکنیت بحال کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
شائع 27 جنوری 2023 02:03pm

لیکشن کمیشن نے مزید 3 سینیٹرزاورارکان سندھ اسمبلی کی رکنیت بحال کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

لیکشن کمیشن کی جانب سے جن ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ہے ان میں سینیٹرعون عباس،سینیٹررخسانہ زبیری اورسینیٹرمنظوراحمد شامل ہیں

اس کے علاوہ ارکان سندھ اسمبلی سید فرح احمد شاہ اورحمیرسنگھ کی رکنیت بھی بحال کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے اس سے قبل 24 جنوری کو بھی گوشوارے جمع کروانے پر16 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کی تھی جن میں 4 سینیٹرز12 ارکان اسمبلی شامل تھے۔ ْ

واضح رہے کہ ان ارکان کی رکنیت مالی گوشواروں کی تفصیلات نہ جمع کروانے پر معطل کی گئی تھی۔

Election commission of Pakistan