Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Awwal 1446  

جہانگیرترین اور صاحبزادے کو ایف آئی اے سے بڑا ریلیف مل گیا

تحقیقات میں منی لانڈرنگ کا کوئی غیرقانونی طریقہ سامنےنہیں آیا
شائع 27 جنوری 2023 01:44pm

ایف آئی اے نے سابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اوران کے صاحبزادے علی ترین کے خلاف مقدمہ خارج کردیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق جہانگیراورعلی ترین پرلگائےالزامات اوردفعات درست نہیں، تحقیقات میں منی لانڈرنگ کا کوئی غیرقانونی طریقہ سامنےنہیں آیا۔

عدالت کی جانب سے رپورٹ کی روشنی میں ایف آئی آرخارج کرنے کے حکم کے بعد ایف آئی اے نے باقاعدہ طورپرجہانگرترین کا مقدمہ داخل دفترکردیا۔

ایف آٸی اے کا کہناہے کہ تمام تر ٹرنزیکشن ایس ای سی پی کے قانون کے مطابق ہوئیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق جہانگیرترین اورعلی ترین پرلگائےگئے الزمات درست نہیں ہیں۔ ملزمان نے تمام رقوم کی لین دین سے متعلق دستاویزی ثبوت فراہم کیےہیں۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغازمیں ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جہانگیرترین اورعلی ترین کیخلاف قائم منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ ایف آئی اے نے اس سلسلے میں لائحہ عمل طے کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے جواب مانگا ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی کی جانب سےجہانگیرترین اور علی ترین پر2ارب روپے کی منی لاںڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

pti

FIA

Jahangir Tareen

Ali Tareen