Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سموگ، ٹائر جلانے، کاربن استعمال کرنیوالے پلانٹس کو وارننگ جاری کرنے کی ہدایت

خلاف ورزی کرنے والے پلانٹس کو گرا دیا جائے، عدالت
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2023 02:13pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

لاہورہائیکورٹ نے ٹائر جلانے اور کاربن استعمال کرنے والے پلانٹس کو وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سموگ کی روک تھام سے متعلق درخواستوں کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، عدالت نے ٹائر جلانے اور کاربن استعمال کرنے والے پلانٹس کو وارننگ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے پلانٹس کو گرا دیا جائے۔

عدالت نے پانے ریمارکس میں کہا کہ ریسٹورینٹس کے اوقات کار بڑھانے سے متعلق سوچ بچار کے بعد فیصلہ کریں گے لیکن ’ٹیک اوے‘ کی اجازت دیدی۔

عدالت نے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں جبکہ عدالت نے سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کر دی۔

punjab

smog