Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیوایم رہنما بابرغوری کی حفاظتی ضمانت منظور

حفاظتی ضمانت کی درخواست بابرغوری کی بیٹی نے دائرکی
شائع 27 جنوری 2023 02:39pm
تصویر/فائل
تصویر/فائل

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کے رہنما بابرغوری کی حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کردئیے ہیں۔

عدالت میں بابرغوری کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پرسماعت سماعت ہوئی جہاں عدالت نے 10 دن کے لئے حفاظتی ضمانت دو لاکھ روپے کے عوض منظورکرلی۔ درخواست بابرغوری کی بیٹی علیشاہ نے دائرکی تھی۔

وکیل کا موقف تھا کہ بابرغوری 30 جنوری کو ملک واپس پہنچیں گے، بابرغوری کونیب نے بھی طلب کررکھا ہے، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بابرغوری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں، جس پرعدالت نے بابرغوری کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کردئیے۔

MQM Pakistan

Baber Ghouri