Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیخ رشید کے آصف زرداری پر الزامات جھوٹے ہیں، شرجیل میمن

"شیخ رشید سیاسی بے روزگاری کا شکار ہیں"
شائع 27 جنوری 2023 12:21pm
تصویر: اے اپی پی/ فائل
تصویر: اے اپی پی/ فائل

صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شیخ رشید آصف زرداری پرجھوٹے الزامات لگا رہے ہیں، وہ سیاسی بے روزگاری کا شکار ہیں۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ شیخ رشید سی وی لیکر گھوم رہے ہیں پی پی، ن لیگ اور جے یوآئی نے انہیں جواب دے دیا ہے، دھرنا اوراحتجاج پی ٹی آئی کا مقدر بن گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کا انتخاب الیکشن کمیشن نے کیا ہے وہ اچھی شہرت کی شخصیت ہیں۔ مزید کہا کہ پرویزالہی فواد چوہدری کی گرفتاری کا جشن منا رہے ہیں،عمران خان گرفتاری کے خوف سے چھپے بیٹھے ہیں۔

Sharjeel Memon