Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس جدیدسہولیات سےآراستہ
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2023 12:54pm
اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اسکرین گریب/ پی ٹی وی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا ہے۔

گرین لائن ایکسپریس ٹرین سروس جدید سہولیات سے آراستہ ہے، جو اسلام آباد سے کراچی سروس مہیا کرے گی جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

پاکستان ریلویز مطابق گرین لائن ٹرین اپنا سفر اسلام آباد مارگلہ اسٹیشن سے شروع کرے گی جو راستے میں راولپنڈی، چکلالہ، لاہور، خانیوال، بہاولپور، روہڑی، حیدر آباد اور ڈرگ روڈ کراچی پر رکے گی۔

گرین لائن ٹرین میں چین سے حال ہی میں درآمد کی گئی نئی بوگیاںشامل ہیں جبکہ ٹرین کے سفر کا دورانیہ 22 گھنٹے مقرر کیا گیا ہے جس میں بتدریج کمی لائی جائے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر سفر کے دوران مسافروں کو ٹکٹ کی قیمت پر ہی ناشتہ، دوپہر کا کھانا، چائے اور رات کا کھانافراہم کیا جائے گا۔

گزشتہ 4 سال میں ریلوے خسارے میں اضافہ ہوا، خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ٹرین میں کھانا سمیت جدید سہولیات ہوں گی، گزشتہ 4 سال میں ریلوے خسارے میں اضافہ ہوا لیکن خسارے پر قابو پالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین سروس سے سڑکوں پردباؤ کم ہوگا ریلوے چلانے کیلئے روزانہ 20 کروڑ روپے کی ضرورت ہے جبکہ ریلوے اسٹیشنز کی برینڈنگ کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں، ریلوے کے نظام میں بہتری کیلئے آپٹک فائبرکی ضرورت ہے۔

موجودہ معاشی بحران سے موجودہ حکومت کا تعلق نہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ گرین لائن ٹرین سروس کا دوبارہ آغاز باعث خوشی ہے سعد رفیق دوبارہ ریلوے کواپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت بحرانوں میں گھرا ہوا ہے پاکستان کو برآمدات بڑھانے پرتوجہ دینا ہوگی، پاکستان کا دنیا میں آلودگی پھیلانے میں کوئی کردارنہیں جبکہ موسمیاتی تبدیلی سے ملک کو اربوں کانقصان ہوا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ موجودہ معاشی بحران سے بھی موجودہ حکومت کا تعلق نہیں گزشتہ 4 سال منصوبوں کوغیرضروری التواء میں رکھا گیا ہے۔

ہماری اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین اسٹاک مارکٹ تھی، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ریاست بھی ریلوے کے ساتھ تعاون کرے گی ریلوے کا محکمہ جلد اپنے پاؤں پرکھڑا ہوگا جبکہ گرین لائن میں جہازکی طرزکی سہولیات ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اسٹاک مارکیٹ دنیا کی بہترین اسٹاک مارکٹ تھی ملکی معیشت برباد کرنے کی تحقیقات ہونا چاہئیں وزیراعظم شہبازشریف کو چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ عام انتخابات سے پہلے ملک کو بہتری کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔

Shehbaz Sharif

Khawaja Saad Rafique