Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’میں اکیلی ہی کافی ہوں‘ فواد چوہدری کی اہلیہ کا مخالفین کو چیلنج

فواد چوہدری کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
شائع 27 جنوری 2023 12:05pm
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف آواز اٹھانے والی ان کی اہلیہ حبا فواد پیشی کے موقع پرعدالت پہنچیں تو مخالفین کو چیلنج بھی کردیا۔

فواد چوہدری کے بھائی ایڈووکیٹ فیصل چوہدری کے ہمراہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرنے والی حبا فواد نے ایک سوال کے جواب میں پنجابی میں برجستہ کہا کہ ان کے لیے میں اکیلی ہی کافی ہوں۔

حبا فواد نے حمایت کرنےپر میڈیاکا شکریہ بھی ادا کیا۔

الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں 2 روز قبل لاہورسے گرفتارکیے جانے والے فواد چوہدری کو آج اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا تھا جہاں عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فوادچوہدری کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھیجنےکاحکم دیا،

پی ٹی آئی رہنما کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

fawad chaudhry

Fawad Chaudhry arrested

Hiba fawad