Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثانیہ مرزا کو آخری گرینڈ سلیم میں شکست، الوداعی خطاب میں رو پڑیں

ثانیہ مرزا کھیل سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے چکی ہیں
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2023 03:22pm

بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں روہن بوپنا کے ساتھ کھیلتے ہوئے شکست کے بعد گرینڈ سلیم ٹینس سے باہرہوگئیں۔

اپنے ملک میں خواتین کی سب سے بڑی ٹینس پلیئرسمجھی جانے والی 36 سالہ ثانیہ مرزا اور 42 سالہ بوپنا لائن کو برازیلین جوڑی لوئیسا سٹیفانی اور رافیل میٹوس کے مقابلے میں 7-6 (7/2), 6-2 سے شکست ہوئی۔

ٹینس کوالوداع کہنے کا اعلان کرنے والی ثانیہ مرزا میچ کے بعد آبدیدہ ہوگئیں۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرا پروفیشنل کیریئر میلبورن سے شروع ہوا تھا اورکیریئرختم کرنے کے لیے اس سے اچھے ارینا کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ روہن پھلچے 22 سال (14 سال کی عمر سے ) میرا پہلا مکسڈ ڈبلز پارٹنر تھا اورمیرے بہترین دوستوں میں سے ایک ہے۔

ثانیہ مرزشنے کہا کہ کسی بڑے فائنل میں اپنے بیٹے اذہان کے سامنے کھیلنا ناقابل یقین تھا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں کسی گرینڈ سلیم فائنل میں اپنے بچے کے سامنے کھیل سکوں گی، اس لیے یہ واقعی خاص ہے۔

ثانیہ مرزا میں اپنے آبائی شہر حیدرآباد میں ڈبلیو ٹی اے سنگلز ٹائٹل جیتنے والی پہلے بھارتی تھیں، وہ اسی سال یو ایس اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں پہنچیں اور 2007 تک خواتین کی ٹاپ 30 میں شامل ہوئیں۔ لیکن کلائی کی چوٹ کی وجہ سے ڈبلز پر توجہ مرکوز کی، مارٹینا ہنگس کے ساتھ شراکت قائم کی اور تین گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیے۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کھیل سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے چکی ہیں، آئندہ ماہ دبئی ٹینس چیمپئن شپ ان کا آخری ایونٹ ہوگا جہاں وہ ایک دہائی سے زائدعرصے سے مقیم ہیں اور حال ہی میں ایک ٹینس اکیڈمی کا آغازبھی کیا ہے۔

Sania Mirza

Australian Open