Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر اسحاق ڈار کو ہی نہیں سارے امپورٹڈ ٹولے کو منہ چڑھا رہا ہے، مسرت جمشید چیمہ

بوکھلاہٹ سے واضح ہے ان کی سیاست کا چراغ اب بجھنے کے قریب ہے
شائع 27 جنوری 2023 10:21am
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہےکہ ڈالر اسحاق ڈار کو ہی نہیں سارے امپورٹڈ ٹولے کو منہ چڑھا رہا ہے، بوکھلاہٹ سے واضح ہے ان کی سیاست کا چراغ اب بجھنے کے قریب ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہےکہ فرخ حبیب کے خلاف ایف آئی آر قابل مذمت ہے،مقدمے میں بندوق بردار اہلکاروں سے ڈکیتی کی کوشش کا متن مضحکہ خیز اور بھونڈا ہے،اوچھے ہتھکنڈوں اور بوکھلاہٹ سے واضح ہے ان کی سیاست کا چراغ اب بجھنے کے قریب ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس وقت عمران خان وفاق کی علامت ملک کے واحد قومی لیڈر ہیں، عمران خان کے خلاف سازش در حقیقت ملک کے خلاف گھناؤنی سازش کے مترادف ہے۔

مسرت جمشیدچیمہ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم میں اگر کوئی قومی لیڈر ہونے کا دعویدار ہے تو چاروں صوبوں سے انتخاب لڑے،13جماعتیں ملک نہیں چلا رہیں بلکہ ایک دوسرے کے سیاسی لاشے کو کندھا دے رہی ہیں، بغیر کال کے عوام اپنے لیڈر کی حفاظت کے لئے رہائش گاہ کے باہر موجود ہیں، عمران خان مکمل روبصحت ہوتے ہی بھرپور سیاسی سر گرمیاں کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم صفدر کے استقبال کے لئے لیگی رہنماؤں کو زبردستی ذمہ داریاں تفویض کی جارہی ہیں، لندن سے کیا فتح کر کے آرہی ہیں جو استقبال ناگزیر ہوگیا۔

pti

Farrukh Habib

imran khan

lahore

Musarrat Jamshed Cheema