Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو نااہل کرنے اور جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، شیخ رشید

عمران خان کی موجودگی میں 13 پارٹیاں الیکشن لڑنے کے لئے تیار نہیں
شائع 27 جنوری 2023 10:07am
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف  پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جیل بھیجنے، نااہل کرنے اور جان سے ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ محسن نقوی نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی غیرقانونی تعیناتی کے خلاف آج ایڈووکیٹ سردار رازق کے ذریعے سپریم کورٹ پیش ہوں گا، اپنی متوقع گرفتاری کے خلاف بھی عدالت جاسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کوجیل بھیجنے نااہل کرنے اور جان سے ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی جاری ہے، عمران خان کی موجودگی میں 13 پارٹیاں الیکشن لڑنے کے لئے تیارنہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے 2 باتیں طے کر لی گئی ہیں کہ صوبے کے الیکشن مرکز کے ساتھ ہوں گے اور مائنس عمران کروانے کی کوشش کی جائے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر260 کا، زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے 3ارب تک جا پہنچے ہیں، لال حویلی پر قبضے کا ارادہ کر کے نااہل حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، 5 مرلے کی لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہے جو دل یزداں میں کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

imran khan

Awami Muslim League