Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

یوکرین دھماکوں سے گونج اٹھا، روسی حملے میں 11 افراد ہلاک

35عمارتیں تباہ،ملبےسےشہریوں کونکالنےکیلیےکارروائیاں جاری
شائع 27 جنوری 2023 09:42am
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں روسی میزائل حملوں میں شہر کے کئی علاقے ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

روسی حملوں میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی گئے جبکہ 35 عمارتیں تباہ ہوگئیں، عمارتوں کے ملبے سے شہریوں کو نکالنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

یوکرینی حکام کے مطابق روسی حملوں میں توانائی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا، یہ میزائل حملے راتوں رات ڈرون حملوں کے بعد ہوئے۔

حکام نے کہا کہ روس کے 55 میں سے 47 میزائلوں کو مار گرانے کا دعوی بھی کیا ہے، 20 میزائل کیف کے آس پاس گرائے گئے۔

مزید کہا کہ روس میزائل حملوں سے ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتا۔

حملوں کے ایک دن قبل جرمنی نے یوکرین کو ٹینک بجھوانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس فیصلے نے روس کو مشتعل کردیا۔

Ukraine