Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب کی نگراں کابینہ میں کون سا قلمدان کس کے حصے میں

پنجاب کے نگراں وزراء کو قلمدان سونپ دیے گئے
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2023 10:47am
فوٹو۔۔۔۔۔ دی نیشن
فوٹو۔۔۔۔۔ دی نیشن

پنجاب کی نگراں حکومت کے 8نگراں وزراء کو قلمدان سونپ دیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے نگراں وزراء کو قلمدان سونپ دیے گئے ہیں۔

ایس ایم تنویر کو انرجی، انڈسٹریز اور کامرس کے محکمے الاٹ کئے گئے ہیں، ڈاکٹر جاوید اکرم کو اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا محکمہ الاٹ کیا گیا۔

ابراہیم مراد کو لوکل گورنمنٹ جبکہ بلال افضل کو مواصلات، ایکسائز اور نارکوٹکس کے محکمے الاٹ کئے گئے۔

ڈاکٹر جمال ناصر کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر جبکہ منصور قادر کو ہائیر ایجوکیشن اور سیکنڈری ایجوکیشن کے محکمے الاٹ ہوئے۔

سید اظفر علی زیدی کو اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر کے محکمے اور عامر میر کو انفارمیشن اینڈ کلچر کے محکمے الاٹ کردیے گئے ہیں۔

lahore

ministers

punjab care taker cabinet