Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز وطن واپسی کے لئے لندن سے روانہ

مریم نواز نجی ایئر لائن کے ذریعے دبئی پہنچیں گی، جہاں وہ ایک روز قیام کریں گی
شائع 27 جنوری 2023 08:36am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب ٹوئٹر

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز وطن واپسی کے لئے لندن سے روانہ ہوگئیں۔

لیگی کارکنوں نے ہیھترو ایئرپورٹ سے مریم نواز کو رخصت کیا، مریم نواز نجی ایئر لائن کے ذریعے دبئی پہنچیں گی، جہاں وہ ایک روز قیام کریں گی۔

مریم نواز ہفتے کے روز 3 بجے لاہور ایئر پورٹ پہنچیں گی۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز پاکستان پہنچ کر سیاست میں بھرپور حصہ لیں گی۔

مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر مریم نواز اب چیف آرگنائزر کی حیثیت سے انتخابی مہم میں پیش پیش رہنے کے ساتھ پارٹی کو بھی منظم کریں گی۔

مریم نوازاکتوبر 2022 کو لندن روانہ ہوئیں تھیں اور تقریبا ساڑھے 3 ماہ بعد وطن واپس پہنچ رہی ہیں۔

PMLN

Maryam Nawaz

return paksitan