Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وہاب ریاض کی سیاست میں انٹری، پنجاب کی نگراں کابینہ میں نام شامل

وہاب ریاض بی پی ایل کے لیے بنگلہ دیش میں ہیں
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2023 08:58am

فاسٹ بالروہاب ریاض کی بھی سیاست میں انٹری،

پنجاب کی نگراں کابینہ میں فاسٹ بالروہاب ریاض کانام بھی شامل ہے۔

وہاب ریاض کے بھائی احسن ریاض نے ان کا نام نگران کابینہ میں شامل کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت وہاب بی پی ایل (بنگلہ دیش پریمیئرلیگ )کھیلنے کے لیے بنگلہ دیش میں ہیں۔

احسن ریاض کے مطابق بیرون ملک ہونےکےباعث وہاب ریاض حلف نہ لےسکے ، وہ اپنے عہدے کا حلف وطن واپسی پر لیں گے۔

وہاب ریاض کو نگراں کابینہ میں صوبائی وزیرکھیل کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

نگراں کابینہ نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔ ارکان سے گورنر بلیغ الرحمان نے حلف لیا۔

صوبائی کابینہ میں ایس ایم تنویر، تمکنت کریم، ڈاکٹرجاوید اکرم، ابراہیم مراد ، بلال افضل، ڈاکٹرجمال ناصر، منصورقادر، وہاب ریاض، سید اظفر علی ناصر، عامر میر اور نسیم صادق شامل ہیں۔

Wahab Riaz