Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الٰہی نے فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

فواد کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں، میرے بیان سے ان کے اہل خانہ کو دکھ پہنچا، رہنما ق لیگ
شائع 26 جنوری 2023 11:51pm
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل
سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی۔ فوٹو — فائل

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما فواد چوہدری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی۔

ایک بیان میں پرویز الٰہی نے کہا کہ فواد چوہدری سے متعلق اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں، فواد کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں، میرے بیان سے ان کے اہل خانہ کو دکھ پہنچا۔

واضح رہے کہ پرویز الٰہی نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو بہت سمجھایا کہ ابھی کام کرنے دو اسمبلی مت توڑو مگر میری ایک نہیں مانی گئی، ہم ایک سال اور کام کرتے تو یہاں ن لیگ کے کپڑے تک نہ ملتے۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ خان صاحب کے قریب موجود لوگوں نے ہی پارٹی کی جڑ کاٹی، چار پانچ قریبی لوگوں میں سے ایک پکڑا گیا ہے، پہلے پکڑا جاتا تو کام ٹھیک رہتا۔

pti

Chaudhry Pervaiz Elahi

Fawad Chaudhary

apology