Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

اظہار آزادی رائے پر اس طرح ہتھکڑیاں لگیں گی تو پاکستان کا کیا بنے گا، عالیہ حمزہ

عمران خان کی کوئی ساکھ نہیں کیونکہ وہ یوٹرن کا بادشاہ ہے، رہنما پی پی
اپ ڈیٹ 26 جنوری 2023 11:54pm
Fawad Chaudhry ki giraftari - Zamaan Park kay bahir Hassar - Kab tak?| Aaj Exclusive

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عالیہ حمزہ ملک کا کہنا ہے کہ اظہار آزادی رائے پر اگر اس طرح ہتھکڑیاں لگیں گی تو پاکستان کا کیا بنے گا۔

آج نیوز کے پروگرام ”آج ایکسکلوژیو“ میں گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے کہا کہ کرپشن کرنا جرم ہے، لیکن اظہار آزادی رائے پر اس طرح ہتھکڑیاں لگیں گی تو ملک کا کیا بنے گا، اس ملک میں آزادی رائے اہم ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز نے تو کورٹ کی توہین کی، دھمکیاں بھی ن لیگ کے ارکان دیتے رہے ہیں۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بات چیت کا ہر موقع مہیا کیا، البتہ 25 مئی کو پیچھے اس لئے ہٹے کیونکہ عمران خان نے کہا تھا ہم ریاست سے نہیں لڑ سکتے۔

اس موقع پر سینیٹر زاہد خان نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر کہا کہ ماضی میں بھی اہم شخصیات کی گرفتاریاں ہوئیں، فواد کی گرفتاری الیکشن کمیشن کی شکایت پر ہوئی۔

زاہد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی تفریق کی بنیاد رکھی، خیبر پختونخوا ایک ہزار ارب روپے کا مقروض ہے، لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر بات کرنی چاہئے۔

آج ایکسکلوژیو میں رہنما پیپلز پارٹی اخوندزادہ نے کہا کہ یہ گرفتاریاں انتقامی کاروائیاں نہیں، کس انسان کو حق پہنچتا ہے کہ وہ سرکاری ملازمین اور ان کے گھر والوں کو دھمکیاں دیں۔

پی ڈی ایم کے اتحاد پر ازخوندزادہ کا کہنا تھا کہ ہم سارے ملک کو بچانے کے لیے اکٹھے ہوئے، ہم نے پی ٹی آئی سے کئی بار بات چیت کی، لیکن عمران خان کی کوئی ساکھ نہیں کیونکہ وہ یوٹرن کا بادشاہ ہے۔

pti

PDM

rubaroo

Fawad Chaudhary