Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

گورنر سندھ کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

کراچی کی تعمیر و ترقی پر سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، کامران ٹیسوری
شائع 26 جنوری 2023 10:17pm
کامران ٹیسوری ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ فوٹو — سوشل میڈیا
کامران ٹیسوری ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ فوٹو — سوشل میڈیا

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سید مصطفی کمال شریک تھے، ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی اور باہمی دلچسی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہر کی تعمیر و ترقی پر سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، کراچی سب کا دوست ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہر کی دیکھ بھال ہم سب کا فرض ہے، اسی لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کر رہا ہوں۔

karachi

MQM Pakistan

kamran tessori