Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

وائرل ڈانس ویڈیو میں بلاول نہیں تو کون ہے؟

ماضی میں وہ آج ٹی وی کے مارننگ شو کے مہمان بھی بن چکے ہیں
شائع 26 جنوری 2023 07:50pm

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں خاتون کے ساتھ ایک شخص ڈانس کررہا تھا جسے دیکھنے والوں نے بلاول بھٹو زرداری سمجھا ۔

جب ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو دعویٰ کیا گیا کہ ڈانس کرنے والا یہ شخص پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو ہیں حالانکہ اگر غور سے دیکھا جائے صاف ظاہر ہے کہ یہ بلاول نہیں کوئی اور ہے ۔

حیرت انگریز بات یہ ہے کہ ویڈیو میں موجود شخص کو بلاول سمجھنے والے زیادہ تر ٹوئٹر صارفین کا تعلق بھارت سے تھا۔

بلاول جیسا نظر آنے والا شخص آخر کون ہے ؟

ویڈیو میں ڈانس کرنے والا شخص مہروز بیگ ہے جس کا تعلق کراچی سے ہے۔

مہروز بیگ سوشل میڈیا انفلونسر ہیں جو مختلف پلیٹ فارمز پر کافی متحرک نظر آتے ہیں ۔

ان سوشل میڈیا اکاونٹ کو دیکھنے سے پتا چلتا ہے کہ وہ ڈانس کرنے کا شوق رکھتے ہیں ۔

مہروز بیگ ماضی میں آج ٹی وی کے مارننگ شو کے مہمان بھی بن چکے ہیں اس پروگرام میں بھی انہوں نے خوبصورت ڈانس پیش کیا تھا ۔

Bilawal Bhutto Zardari