Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کیماڑی میں زہریلی گیس سے دو ہفتے میں 18 افراد ہلاک

محکمہ صحت، ڈپٹی کمشنر کیماڑی سمیت دیگر اداروں کی دوڑیں لگ گئیں، ذرائع
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2023 04:12pm
اموات کی وجہ جانچنے کے لئے تحقیقات جاری۔ فوٹو — فائل
اموات کی وجہ جانچنے کے لئے تحقیقات جاری۔ فوٹو — فائل

کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔

مذکورہ علاقے میں 15 دنوں میں 18سے زائد شہری جاں بحق ہوچکے جس میں بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق زہریلی گیس سے اموات ضلع کیماڑی میں علی محمد لغاری گوٹھ میں رپورٹ ہوئیں جس کے بعد محکمہ صحت، ڈپٹی کمشنر کیماڑی سمیت دیگر اداروں کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کیماڑی (ڈی ایچ او) کا کہنا تھا کہ اموات کی وجہ جانچنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں، متاثرہ علاقے میں کیمپ لگایا جہاں طبی ماہرین نے لوگوں کے خون کے نمونے لیکر لیبارٹری بجھوائے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کیماڑی میں مبینہ زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی،ڈی جی ہیلتھ او لیبر ڈپارٹمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ محنت،محکمہ صنعت اور ضلعی انتظامیہ سے واقعہ کی انکوائری کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ یہ کون سی فیکٹریز ہیں جن سے نقصان دہ گیس کا اخراج ہو رہا ہے؟ کیا ان فیکٹریز کی کبھی انسپیکشن کی گئی ہے؟ وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کی ہے۔

karachi

Deaths

kemari