Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈالر مہنگا ہونے کے بعد گیس، بجلی سمیت ہر چیز مہنگی ہوگی، حماد اظہر

ڈالر کی قدر میں اضافے کے اثرات تین ماہ بعد سامنے آئیں گے، پی ٹی آئی رہنما
شائع 26 جنوری 2023 06:20pm
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر۔ فوٹو — فائل
پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر۔ فوٹو — فائل

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک میں گیس، بجلی سمیت ہر چیز مہنگی ہوگی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے پوئے حماد اظہر نے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ردعمل میں کہا کہ جب ہم نے حکومت چھوڑی تو ڈالر 182روپے پر تھا، ہماری حکومت ہوتی تو ڈالر 200 روپے سے اوپر نہ جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر آج 25 روپے مہنگا ہوا، اوپن مارکیٹ کا ریٹ ابھی سامنے نہیں آیا، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے اثرات سامنے آئیں گے، ملک میں گیس، بجلی سمیت ہر چیز مہنگی ہو جائے گی، البتہ اگر ہم اسٹیٹ بینک کو آزاد رکھتے تو ڈالر 200 بھی کراس نہ کرتا۔

حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ 9 ماہ میں تین اشاریہ چار فیصد ماہانہ ڈالر کی قدر میں اضافہ رہا، اسٹیٹ بینک اب خام مال کی ایل سی نہیں کھول رہا، ہر انڈسٹری کی سپلائی چین بھی متاثر ہو رہی ہے، ڈالر کی قدر میں اضافے کے اثرات تین ماہ بعد سامنے آئیں گے۔

فواد چوہدری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فواد کو عدالت ایسے لایا گیا جیسے کسی دہشت گرد کو لایا جاتا ہے، انسانی حقوق کی سب سے توانا آواز اور ساری عمر صحافتی آزادی کی بات کرنے والے کو گرفتار کیا گیا، کل فواد چوہدری قوم کا ہیرو بن گیا ہے۔

اسلام آباد

Hammad Azhar

US dollar vs PKR

Fawad Chaudhry arrested