Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصف زرداری، عمران خان پر دہشتگرد تنظیم کے زریعے حملہ کرائیں گے، شیخ رشید

غریب مررہا ہے،غریب کو بچانے کیلئے باہر نکلو، شیخ رشید
شائع 26 جنوری 2023 06:06pm

پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملکی حالات انتہائی سنگین ہوتے جارہے ہیں، آصف زرداری عمران خان پر حملہ کرائیں گے، زرداری غیر ملکی دہشت گرد ایجنٹ کو عمران خان کیلئے ہائیر کررہے ہیں۔

عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پر غیر ملکی دہشتگرد تنظیم کے ذریعے حملہ کرایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ”لاہوریوں عمران خان کی جان کو آصف زرداری اور دنیا کی دہشتگرد تنظیموں سے خطرہ ہے۔“

انہوں نے کہا کہ یہ صوبے اور مرکز کا الیکشن اکٹھا لڑنا چاہتے ہیں، 13 جماعتیں الیکشن سے بھاگ رہی ہیں، یہ عمران خان کو نااہل کرانا چاہتے ہیں، یہ عمران خان کی جان لینا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے سوال اٹھایا کہ وزیرآباد جےآئی ٹی کو کیوں خراب کیا گیا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرو گے تو یہ اس کی خدمت ہوگی، کل کرتے ہو تو آج کرلو۔ عمران خان کی گرفتاری سے پی ٹی آئی اور عمران خان اور بلندی پر چلے جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر 255 کا ہوگیا تو پیٹرول کا کیا ہوگا، ”اتفاق فاؤنڈری کا منشی اسحاق ڈار، وہ کہتا تھا میں ڈالر 200 سے کم کرنے آیا ہوں، آج 255 ڈآلر کا خود اعتراف کر رہے ہیں کہ ہم نے 255 روپے 70 پیسے کی۔“

انہوں نے کہا لاہوریوں غریب مررہا ہے،غریب کو بچانے کیلئے باہر نکلو۔

Sheikh Rasheed

Asif Ali Zardari

imran khan