سونا بھی ڈالر کے نقشِ قدم پر چل پڑا، قیمتیں ایک ہی دن ہزاروں روپے بڑھ گئی
فی تولہ 1 لاکھ 95 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے
پاکستان میں سونے کی قیمتوں نے بھی ڈالر کی نقل کرتے ہوئے ملکی تاریخ کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد فی تولہ 1 لاکھ 95 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 4201 اضافے سے 1 لاکھ 67 ہزار 610 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 11 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 1936 ڈالرز پر آگیا ہے۔
Gold prices
gold market
karachi gold rates
Gold rates Pakistan
مقبول ترین
Comments are closed on this story.