عمران خان پر قاتلانہ حملہ: جے آئی ٹی نے عدالت میں چالان جمع کرا دیا
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات پر بنائی جانے والی جے آئی ٹی نے عدالت میں چالان جمع کرا دیا۔
ذرائع کے مطابق غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں بنائی گئی جے آئی ٹی کے رکن نے انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) گوجرانوالہ میں تعینات جبار ڈوگر کو چالان جمع کرایا۔
مزید پڑھیں: عمران خان حملہ: وفاقی حکومت نے بھی جے آئی ٹی تشکیل دے دی
چالان میں ملزم نوید کو قتل اور اقدام قتل کا ملزم ٹھہرا گیا ہے۔ چالان کے مطابق ملزم نوید کی فائرنگ سے عمران خان اور ان کے ساتھی زخمی ہوئے جبکہ معظم نامی شہری ہلاک ہوا۔
مزید پڑھیں: عمران خان فائرنگ کیس کی جے آئی ٹی وزارت داخلہ میں چیلنج
کیس کے لئے مقرر 3 پراسیکیوٹرز نے چالان کی مخالفت کی تھی،ان پراسیکیوٹرز میں رانا سلطان،طارق اور حافظ اصغر شامل تھے،تینوں پراسیکیوٹرز نے کیس کا چالان جمع کرانے سے انکار کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں: عمران خان حملہ کیس: جے آئی ٹی سربراہ کے ساتھ اختلافات رکھنے والے تمام ارکان تبدیل
ذرائع کے مطابق چالان پراسیکیوٹر جنرل خلیق الزمان کے دباؤ پر عدالت میں جمع کرایا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.