Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابر اعظم نے آئی سی سی کا سب سے بڑا ایوارڈ جیت لیا

قومی ٹیم کے کپتان نے ایک ہی دن میں 2 بڑے اعزاز اپنے نام کیے
شائع 26 جنوری 2023 03:03pm
پاکستان کرکٹ کے کپتان بابر اعظم
پاکستان کرکٹ کے کپتان بابر اعظم

آئی سی سی ایوارڈز کا میلہ پاکستان کے کپتان بابراعظم نے لوٹ لیا، انہوں نے ایک ہی دن میں دوسرا بڑا اعزازاپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد اب سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

بابر یہ ایوارڈ جیتنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل یہ ایوارڈ 2022 میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نام کیا تھا۔

اس سے قبل بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 قرار پائے تھے۔

babar azam

ICC

Pakistan Cricket Team

awards

Sir Garfield Sobers cricketer of the year