Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کراچی، نوبیاہتا جوڑا تحٖفظ کیلئے عدالت پہنچ گیا

عدالت کا جوڑے کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم
شائع 26 جنوری 2023 03:04pm
تصویر/ ان اسپلیش
تصویر/ ان اسپلیش

خیرپورسے تعلق رکھنے والا نوبیا ہتا جوڑا تحفظ کے لئے کراچی کی سٹی کورٹ پہنچ گیا ہے۔

سیما خان اورمظہرعلی نے عدالت میں درخواست دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے پسند کی شادی کی ہے، تحفظ فراہم کیا جائے۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، مظہر سے پسند کی شادی کی ہے اور مجھے گھر والوں سے خطرہ ہے اس لیے تحفظ فراہم کیا جائے۔

عدالت کی جانب سے سیما خان اور مظہر علی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

واضح رہے گزشتہ روز ایک شخص اسلحہ کے ساتھ سٹی کورٹ کے اندر گھس گیا تھا اور احاطے کے اندر پیشی کے لئے آنیوالی اپنی ہی سگی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل اور ایک سائل بھی زخمی ہوا تھا۔

karachi