Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

توہین عدالت: پرویز الہٰی ،عثمان بزدار، حمزہ شہباز کو جواب جمع کرانے کا حکم

عدالت نے سابق وزراء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا
شائع 26 جنوری 2023 02:01pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزرائے اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی ،عثمان بزدار اور حمزہ شہباز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سابق ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ افسر ہیلتھ لاہور فیاض احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل پر مالی بدعنوانی پر 88 لاکھ 55 ہزار روپے کا مقدمہ درج ہوا، شریک ملزم ڈاکٹر شاہد اکرم کو محکمے نے بری کردیا گیا۔

عدالت نے درخواست گزار کی درخواست پر دادرسی کے لئے سابق وزرائے اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی، عدالتی حکم کے باوجود تاحال عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوا، عدالت سابق وزراء اعلیٰ پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کچھ مزید دستاویزات فائنل کے ساتھ لگ کرنے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے دستاویزات لف کرنے کی اجازت دیتے ہوئے سابق وزراء کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا-

Usman Buzdar

Chaudhry Pervaiz Elahi

Lahore High Court

Hamza Shehbaz