Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا لوگوں کو دھمکیاں دینا جمہوریت ہے؟ فرخ حبیب کیخلاف بھی مقدمہ ہونا چاہیے، احمد خان

"جو ادارہ بھی ان لوگوں کے خلاف فیصلہ دے اسے وہ ملک دشمن کہتے ہیں"
شائع 26 جنوری 2023 01:42pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ کیا لوگوں کو دھمکیاں دینا جمہوریت ہے؟ فرخ حبیب کے خلاف بھی مقدمہ ہونا چاہیے انہوں نے پولیس کو روکنے کی کوشش کی اوردھمکیاں دیں۔

پریس کانفرنس میں رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ حیران تھا کہ فواد چوہدری دھمکیوں کی طرف کیوں گئے چیف الیکشن کمشنرکا تقررمکمل مشاورت سے کیا گیا تھا پی ٹی آئی نےتقررکے بعد تعریف بھی کی تھی، ڈسکہ الیکشن اور ای وی ایم کے بعد خرابیاں پیدا ہوگئیں اور پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے خلاف مہم چلائی اور الیکشن کمیشن کے اہلکاروں اوراہل خانہ کودھمکایا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےعدالتوں کو بھی دھمکیاں دی پی ٹی آئی مخالف فیصلوں پراحتجاج شروع کردیتی ہے جبکہ فواد چوہدری کودھمکی نہیں دینا چاہئے تھی فواد چوہدری کے ساتھ ظلم ہوگا تومذمت کرونگا فواد چوہدری کوکپڑا ڈال کرپیش نہیں کیا جانا چاہئے تھا۔

ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج ہوناچاہئے انہوں نے پولیس کو روکنے کی کوشش کی اوردھمکیاں دیں، عمران خان اورقاسم سوری پرآرٹیکل 6 لگانا چاہئے تھا،حکومت نے آرٹیکل 6 نہ لگا کر غلطی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک آدمی 10نشستوں پرکھڑا ہوجاتا ہے، تماشہ لگارکھا ہے 30 لوگوں کی پارٹی تھی، لوگوں کو پکڑ پکڑکرشامل کیا گیا، ان کی حکومت بنانے کیلئے مخالفین کیخلاف مقدمات بنائےگئے آپ کا سائفراورآپ کا امربالمعروف کا بیانیہ جھوٹا ہے، آپ کی سیاست اوراخلاقیات گالی دینا ہے ریاستی ادارے کے ساتھ زیادتی کی گئی توحکومت کردار ادا کرےگی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ کئی ٹاک شوز ہوئے، کئی فورمز پر بات ہوئی، عمومی طور پرمانا گیا کہ الیکشن کمیشن کا موقف درست تھا، معاملے پر تحریک انصاف نے مہم چلائی، اس وقت الیکشن کمیشن کو ایکٹ کرنا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے صرف نوٹسز جاری کیے جوکہ ناکافی تھے جب آپ مجرمانہ ارادہ رکھتے ہوئے کسی کو دھمکی دیتے ہیں، جب آپ کہتے ہیں کہ میں آپ کے گھر تک جاؤں گا، آپ کے بچوں کو نہیں چھوڑوں گا اس کا کیا مطلب ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ کیا یہ جرم جمہوریت ہے؟ کیا کسی کو دھمکی دینا جمہوریت ہے؟ جو فیصلہ تحریک انصاف اور عمران خان کے حق میں آئے وہ قابل قبول ہے، جو ادارہ بھی ان لوگوں کے خلاف فیصلہ دے اسے وہ ملک دشمن کہتے ہیں۔

Fawad Chaudhry arrested