Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شان مسعود کی قوالی نائٹ میں سرفراز کی گائیکی نے رنگ جمادیا

تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
اپ ڈیٹ 26 جنوری 2023 09:43pm

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے بازشان مسعود کی تقریب ولیمہ سے قبل قوالی نائٹ کی تصاویراور ویڈیوزنے بھی سوشل میڈیا پربھرپور توجہ حاصل کی ہے۔

شان مسعود 21 جنوری کو پشاورمیں میشے خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، نکاح اور رخصتی کی تصاویرکے بعد گزشتہ روز قوالی نائٹ کاانعقاد کیا گیا.

 تصاویر بشکریہ: ڈارٹسٹ فوٹو/انسٹاگرام

سفید شلوارقمیض کے ساتھ بلیک ویسٹ کوٹ میں شان مسعود خوب جچے تو میجنٹا فراک میں ملبوس میشے بھی حسین ترین لگیں، دونوں کی دلکش تصاویر کو فالوورزکی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

قوالی نائٹ کی خاص بات سابق کپتان سرفراز احمد کی گائیکی تھی، نعت خوانی کے لیے مشہور سرفرازنے یہاں بھی مایوس نہیں کیا اورمعروف بھارتی گیت ’مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری‘ گاکرخوب رنگ جمایا۔

سرفراز کا کہنا ہے کہ انہوں نےٹیسٹ میچ کے دوران شان سے ان کی شادی پریہ گانا گانے کا وعدہ کیا تھا۔

یہی نہیں سرفراز نے ایک اور مقبول ترین بھارتی گیت ، ’گلابی آنکھیں جو تیری دیکھیں‘ گا کر بھی دل جیت لیے۔

یہ تصاویرآفیشل فوٹوگرافر’ ڈی اے آرٹسٹ فوٹو’ کے انسٹا گرام پیج پرشیئرکی گئی ہیں۔

شان مسعود کے ولیمہ کا استقبالیہ 27 جنوری کو کراچی میں دیا جائے گا۔

شان مسعود کی شادی کی تقریبات کاآغاز، دلکش ویڈیو اورتصاویروائرل

چودہ اکتوبر 1989 کو کویت میں پیدا ہونے والے شان پاکستان کے لیے 25 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں۔

sarfaraz ahmad

shan masood

Qawali Night