Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے آنے والی نسلوں کیلئے مافیاز سے ٹکر لی ہے، مسرت جمشید چیمہ

عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر سیاسی مخالفین کے روزانہ پلیٹ لیٹس گرتے ہیں
شائع 26 جنوری 2023 11:08am
مسرت جمشید چیمہ
مسرت جمشید چیمہ

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آنے والی نسلوں کے لئے مافیاز سے ٹکر لی ہے، امپورٹڈ ٹولے نے اگر قوم کے لیڈر کے خلاف کوئی حرکت کی تو یہ ان کا آخری ایڈونچر ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف ایڈونچر ہوا تو 10منٹ میں سارا لاہور جاگ اٹھا، امپورٹڈ ٹولہ عمران خان کے خلاف ایسے کسی ایڈونچر کی جرات بھی نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان اور عوام فیملیز کے ہمراہ اظہار یکجہتی کے لئے زمان پارک پہنچے ہیں، یہ جانتے ہیں عمران خان نے ان کی اور آنے والی نسلوں کے لئے مافیاز سے ٹکر لی ہے۔

مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ عمران خان سچے اور کھرے لیڈر ہیں اور ان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے اس لئے عوام جان چھڑکتے ہیں، عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر سیاسی مخالفین کے روزانہ پلیٹ لیٹس گرتے ہیں۔

imran khan

lahore

Musarrat Jamshed Cheema

spokeswomen punjab government

Fawad Chaudhry arrested