Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اہلیہ نے ہتھکڑیاں لگے فواد چوہدری کے ساتھ تصویر شیئرکردی

'حوصلے بلند ہیں' حبا فواد کا پیغام
شائع 26 جنوری 2023 09:44am
تصویر: حبا فواد/ٹوئٹر
تصویر: حبا فواد/ٹوئٹر

گرفتار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے خاوند کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ حوصلے بلند ہیں۔

تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممکنہ طور پر ایف ایٹ کچہری میں لی جانے والی اس تصویرمیں کرسی پر بیٹھے فواد چوہدری کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی ہیں جبکہ حبا فواد ان کے قدموں میں بیٹھی ہیں۔

فوادچوہدری کو کل علی الصبح لاہورمیں ان کے گھرسے حراست میں لیا گیا تھا۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں شوہر کی رہائی کا مطالبہ کرنے والی حبا فواد کا کہنا تھا کہ یہ کیا طریقہ کار ہے کہ گھر میں گھس کر کسی کو بھی اٹھالیں۔ کس نے گرفتار کیا اور کیوں کیا، ہم لاعلم ہیں۔

’یہ گرفتاری نہیں اغواء ہے‘، فواد چوہدری کی اہلیہ کا ردعمل

فواد چوہدری کو گزشتہ روزلاہور سے اسلام آباد پہنچانے کے بعدہتھکڑی لگا کر ایف 8 کچہری میں پیش کیا گیا، پی ٹی آئی گرفتار رہنما کا چہرہ سفید کپڑے سے ڈھانپ کر انہیں عدالت لایا گیا۔

فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کا ایک اور نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

تفتیشی افسر نے فواد چوہدری کے 8 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تاہم مجسٹریٹ نوید خان نے فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکیا جس کے بعد انہیں انسداد دہشتگردی (سی ڈی ڈی) ہیڈ کوارٹرمنتقل کردیا گیا۔

pti

Fawad Chaudhry arrested

Hiba fawad