Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا میں نگراں کابینہ کا اعلان آج متوقع، نظرانداز کیے جانے پر پی ٹی آئی ناخوش

حتمی کابینہ کا اعلان اور حلف برداری آج متوقع
اپ ڈیٹ 26 جنوری 2023 11:40am
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کی تشکیل کے لئے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان اور گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی خان نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنرخیبرپختونخوا اور نگراں وزیراعلی کی مشاورت کے بعد حتمی کابینہ کا اعلان اور حلف برداری آج متوقع ہے جس کے لئے گورنر ہاؤس میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کو حتمی شکل دیدی گئی

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا مؤقف ہے کہ نگراں کابینہ وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے وہ ہی بنائیں گے۔

خیبرپختونخوا میں نگراں کابینہ کے لئے نام سامنے آگئے، نگراں کابینہ میں 12 وزراء اور 3 مشیر شامل کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں وزراء کے لئے حاجی غفران، حامد شاہ، ایڈوکیٹ ساول نزیر، فضل الہی،عدنان جلیل، تاج محمد آفریدی،محمد علی شاہ،جسٹس(ر) ارشاد قیصر،ریاض انور،رحمت سلام خٹک، شاکر اللہ، حمایت اللہ اور شاکر اللہ کے نام زیر غور ہیں۔

نگران کابینہ کی تشکیل سے متعلق اعلامیہ آج جاری ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ توقع ہے نگران کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدار ہوگی،نگران کابینہ میں کسی سیاسی جماعت کے ورکر یا رشتہ دار کو شامل نہیں کرنا چاہیئے ۔

مزید پڑھیں: اعظم خان نے نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھا لیا

شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ میں صرف اپوزیشن کے نامزد لوگوں کو شامل کرنا افسوسناک ہے کیونکہ غیرجانبداری کے لئے پی ٹی آئی نے کوئی نام نہیں دیا تاہم نگران کابینہ میں سب سے بڑی سیاسی جماعت کو نظر انداز کرنا مفاد میں نہیں،رشتہ داروں پر مشتمل کابینہ سے غیر جانبدارانہ انتخابات کا عمل متاثر ہوسکتا ہے۔

Azam Khan

Haji Ghulam Ali

governor kpk

care taker cabinet kpk