Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی گرفتاری کا خدشہ، کارکنوں نے زمان پارک کے باہر ڈیرے ڈال لیے

صبح سویرے عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر ناشتے کا دور چلا
شائع 26 جنوری 2023 09:22am

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے تحت کارکنوں نے لاہور میں چیئرمین کی رہائشگاہ کے باہرڈیرے ڈال لیے ۔

سخت سردی کے باوجود پی ٹی آئی کے حامی مردوخواتین اور بچوں نے پارٹی سربراہ سے یکجہتی کیلئے پوری رات زمان پارک کے باہر گزاری۔

کارکن متبادل اوقات میں آرہے ہیں،یعنی صبح کو آنے والے شام کو واپس چلے جاتے ہیں اور شام کو آنے والے اگلی صبح واپس جاتے ہیں ۔

صبح سویرے زمان پارک کے باہر ناشتے کا دور چلا، کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ رات کے اوقات میں سامنے موجود کنٹینرمیں پارٹی ترانے بجائے جاتے ہیں۔

سردی کے باوجود وہاں موجود کارکنوں کا کہنا ہے عمران خان کو گرفتار نہیں کرنے دیں گے ، وہ ملک بچانے نکلے ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔

عمران خان معمول کے مطابق آج بھی کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔

pti

imran khan

Fawad Chaudhry arrested

zaman park