Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

ملزم سےاسلحہ اوردستی بم برآمد
شائع 26 جنوری 2023 09:17am

کراچی کے علاقے بلدیہ حب ریور روڈپر پولیس کی کاروائی کالعدم تنظیم کےمبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کالعدم تنظیم کےسلیپر سیل کےلیے کام کررہا تھا،ملزم سیکیورٹی ادارے کےاہلکاروں پر حملے میں ملوث ہے،ملزم نے 2جنوری کو آر آر ایف ہیڈکواٹر کے قریب پولیس اہلکارحنیف کو فائرنگ کرکےزخمی کیاتھا۔

ملزم نے حب ریور روڈپرپیٹرول پمپ لوٹاتھا،ملزم سےاسلحہ اوردستی بم برآمد کیاگیا

دوسری جانب کورنگی میں پولیس نےمبینہ مقابلے کےدوران زخمی حالت میں چار ملزموں کو گرفتارکیا۔

سچل اور درخشاں سے بھی پولیس نےچارملزموں کوگرفتار کیا۔ بن قاسم میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر عبدلواحد نامی شہری زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔

Sindh Police