Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ایس ایل 8 : فرنچائزز نے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا

2، 2 سپلیمنٹری کھلاڑیوں کا انتخاب بھی کیا گیا
شائع 26 جنوری 2023 09:03am
پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن
پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن

پاکستان سپر لیگ کی 6 فرنچائز نے آٹھویں ایڈیشن کے لئے جزوی یا مکمل طور پرعدم دستیاب کھلاڑیوں کی جگہ متبادل اور 2، 2 سپلیمنٹری کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ۔

سپلیمینٹری کھلاڑیوں کے لیےلاہور قلندرز نے سیم بلنگز اور کوشل مینڈس کا انتخاب کیا جبکہ بین کنٹنگ اور موسیٰ خان کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔

ملتان سلطانز نے کیرون پولارڈ اور وائن پارنیل کو چُن لیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹام کرن اور ٹیمائل ملز کا انتخاب کیا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ول جیکس اور سعود شکیل کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ۔

پشاور زلمی نے حارث سہیل اور خرم شہزاد کو منتخب کیا ہے۔

پلاٹینم کیٹیگری میں لاہورقلندرز نے راشد خان کی جگہ سیم بلنگز کو جزوی طورپر اسکواڈ میں شامل کیا۔

پشاورزلمی نے رومان پاول کی جگہ رچرڈ لیسن، اسلام آباد نے رحمان اللّٰہ گرباز، ایلکس ہیلزکی جگہ ٹیمال ملز، گس ایٹکنسن، ملتان سلطانز نے ڈیوڈ ملر کی جگہ اظہار الحق نوید کوشامل کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سےجزوی عدم دستیاب ونندو ہسارانگا کی جگہ کسی کھلاڑی کو منتخب نہیں کیا گیا۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے جیسن روئے اواوڈین اسمتھ کی جگہ ڈیوائن پریٹوریئس اور ول جیکس کا انتخاب کیا۔

گولڈ میں ملتان سلطانزنے ٹم ڈیوڈ اوراکیل حسین کا کوئی متبادل نہیں رکھا، لاہورقلندرز ن ہیری بروک کی جگہ شان ڈیڈزویل جبکہ کوئٹہ نے نوان تھسارا کو منتخب کیا۔

دیگرری پلیسمنٹ پلیئرزمیں لاہورقلندرزنے جارڈن کاکس کی جگہ کوشال مینڈس، ملتان سلطانز نے عادل رشید کی جگہ وائن پارنیل اور کراچی کنگز نے تبریز شمسی کی جگہ فیصل اکرم کو جزوی طورپر شامل کیا۔

Players

psl franchises

PSL8