Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

سردی زوروں پر، کراچی کے شہری بھی مزید ٹھنڈ کیلئے تیار رہیں

محکمہ موسمیات نے ٹھنڈ مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی
شائع 26 جنوری 2023 08:43am

ملک بھرمیں موسم شدید سرد ہوتا جارہا ہے، کراچی میں بھی سردی زوروں پرہے اور محکمہ موسمیات نے ٹھنڈ مزید بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی شہر میں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہر قائد میں آج سے تیز ہوائیں چلنے اور ٹھنڈ میں اضافے کا امکان ہے۔

شہر میں خصوصاً رات اور صبح کے اوقات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں 30 تا 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوائے چلے گی اس دوران 40 تا45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔

تیز ہواؤں کا سلسلہ 28 جنوری کی صبح تک جاری رہے گا۔

Cold Weather

karachi

karachi weather