Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کو شادی پر ملنے والے قیمتی تحفے

سنیل شیٹی کی بیٹی کی شادی کا اعلان 24 جنوری کیا گیا تھا
شائع 26 جنوری 2023 12:26am

گزشتہ دنوں سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی اپنے دیرینہ دوست کرکٹر کنانول لوکیش (کے ایل) راہل سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اتھیا شیٹی اور کرکٹر کنانول لوکیش کے درمیان گزشتہ چند سال سے تعلقات تھے تاہم دونوں نے کبھی ایک دوسرے سے میڈیا کے سامنے اظہار محبت نہیں کیا۔

اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی آتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کو خفیہ رکھا گیا تھا جبکہ ان کی شادی میں صرف خاص رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

اب بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں نئے جوڑے کو شادی کے موقع پر ملنے والے قیمتی تحائف کی تفصیل جاری کردی گئی ہیں ۔

اتھیا شیٹی کے والد سنیل شیٹی نے شادی کے موقع پر اپنی بیٹی کو ممبئی میں پرتعیش گھر تحفے میں دیا، جس کی قیمت 50 کروڑ بھارتی روپے ہیں ۔

خان سلمان نے اپنے دوست سنیل شیٹی کی بیٹی کو شادی پر ایک مہنگی گاڑی تحفے میں دی۔ جس کی قیمت 1 کروڑ 64 لاکھ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے ۔

جیکی شروف کی جانب سے تحفے میں قیمتی گھڑی دی گئی، جس کی قیمت 30 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ساتھی کرکٹر کے ایل راہول کو شادی کے موقع پر پر تعیش بی ایم ڈبلیو گاڑی تحفے میں دی۔ جس کی مالیت 2 کروڑ 17 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

ارجن کپور نے اتھیا شیٹی کو ہیروں سے مزین بریسلیٹ تحفے میں دیا۔ جس کی قیمت 1.5 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔

سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کے ایل راہول کو شادی پر کاواساکی ننجا اسپورٹس بائیک تحفے میں دی۔ اس بائیک کی مالیت 80 لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔

KL Rahul

Athiya Shetty