Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

’مسلمان لباس اور ہندو مسلمان ہونے کی وجہ سے کرائے پر گھر نہیں دیتے‘

ممبئی میں کرائے کا گھر تلاش کرنا بہت مشکل ہے،عرفی جاوید
شائع 25 جنوری 2023 11:59pm

بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں مسلمان ان کے پہناوے اور ہندو مسلمان ہونے کی وجہ سے کرائے پر گھر نہیں دیتے۔

گزشتہ روز اداکارہ و ماڈل نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مسلمان مالک مکان انہیں ان کے لباس اور عریانیت پھیلانے کی وجہ سے ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں کرائے پر گھر نہیں دیتے۔

ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسی طرح ہندو افراد انہیں مسلمان ہونے کی وجہ سے کرائے پر گھر دینے سے انکار کرتے ہیں۔

عرفی جاوید نے اپنی ٹوئٹ میں مزید بتایا کہ اسی طرح کچھ مالکان کو سیاسی دھمکیوں کا خوف رہتا ہے، جس وجہ سے وہ انہیں کرائے پر مکان نہیں دیتے۔

انہوں نے لکھا کہ ممبئی میں کرائے کا گھر تلاش کرنا بہت مشکل ہے۔

Urfi Javed