Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پٹھان کے پیچھے پیچھے بھائی کی انٹری

فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹیزر ریلیز
شائع 25 جنوری 2023 10:50pm

بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں سلمان خان کے علاوہ وینکٹیش ڈی، پوجا ہیگڑے، شہناز گل، جگاپتی باہو ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے فلم عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

سلمان خان فلمز کی پیشکش کسی کا بھائی کسی کی جان کی ہدایت کاری کے فرائض‌ فرہاد سمجی نے انجام دیے ہیں۔

یوٹیوب پر فلم کے ٹریلر کو ریلیز ہوتے ہی چند گھنٹوں میں لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں، اداکارہ پوجا ہیگڑے نے بھی فلم کا ٹریلر شیئر کیا جس میں دبنگ خان کو ایکشن میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹیزر میں سلمان خان کو فائٹ کرتے دکھایا گیا ہے وہ کہتے ہیں کہ ’صحیح کا ہوگا صحیح اور غلط کا غلط۔’میرا کوئی نام نہیں ہے لیکن میں بھائی جان کے نام سے جانا جاتا ہوں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی آنے والی فلموں میں ’ٹائیگر تھری‘ اور دبنگ تھری بھی شامل ہیں، دونوں فلموں کو رواں سال ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب آج ہی بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رُخ خان کی تنازعات کی نظر ہونے والی فلم ’پٹھان‘ بھارت سمیت دنیا کے سو سے زائد ممالک میں ریلیز کر دی گئی۔

شاہ رُخ خان اپنی 2018 کی آخری فلم ’زیرو‘ کی ریلیز کے 4 سال بعد بڑے پردے پر جلوہ گر ہوئے ہیں ’پٹھان‘ میں ان کے ساتھ بالی ووڈ اسٹائل کوئین دیپیکا اور ایکشن ہیرو جان ابراہم مرکزی کردار نبھا ر ہے ہیں۔

پٹھان نے ریلیز سے قبل ہی پہلے دن کے 4 لاکھ ایڈوانس ٹکٹس فروخت کرنے کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے جبکہ آج بھارت سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں کی زینت بننے والی اس ایکشن تھرلر فلم کو بھرپور پزیرائی مل رہی ہے۔

Salman Khan

Shahrukh Khan