Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اُمید ہے آپ اپنی ذمہ داری آئین کےمطابق احسن طریقے سے سر انجام دیں گے، شہباز شریف
شائع 25 جنوری 2023 10:01pm
وزیراعظم نگراں وزیراعلیٰ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ فوٹو — پی آئی ڈی
وزیراعظم نگراں وزیراعلیٰ سے ملاقات کر رہے ہیں۔ فوٹو — پی آئی ڈی

وزیر اعظم شہباز شریف سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نےملاقات کی۔

شہباز شریف نے محسن نقوی کو نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ اُمید ہے آپ اپنی ذمہ داری آئین کےمطابق احسن طریقے سے سر انجام دیں گے اور الیکشن کے عمل کو غیر جانبدارانہ و شفاف بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Shehbaz Sharif

Mohsin Raza Naqvi