Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی سکیورٹی کم کرنے کا امکان، کارکنان کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت

فواد چوہدری کو پیش نہ کرکے توہین عدالت کی گئی، فرخ حبیب
شائع 25 جنوری 2023 05:46pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سکیورٹی کم کرنے کا امکان ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بطور سابق وزیراعظم سکیورٹی دی جائے گی، 500 سے زائد اہلکار تین شفٹ میں سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

دوسری جانب اسد عمر نے تمام اسٹیک ہولڈرز اور پارٹی کارکنان کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، الیکشن کمیشن نے جانبدار نگراں وزیراعلیٰ لگایا۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کو گھر سے اغوا کرکے بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں گھمایا گیا اور پہلے کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا، لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو پیش کرنے کا حکم دیا لیکن انہیں پنجاب پولیس اسلام آباد لیکر چلے گئی۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عدالتوں سے زیادہ طاقتور کون ہوگیا ہے، پورا پاکستان عدالتوں کی جانب دیکھ رہا ہے، فواد چوہدری کو پیش نہ کرکے توہین عدالت کی گئی ہے۔

Farrukh Habib

imran khan

Lahore High Court

Punjab police

Fawad Chaudhry arrested