Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمیں سیاسی بدلہ لینا ہوتا تو تمام پی ٹی آئی قیادت جیل میں ہوتی، مریم اورنگزیب

سیاسی گرفتاری ہوتی تو بہت مہینے پہلے پی ٹی آئی کے تمام اراکین گرفتار ہوتے، وزیر اطلاعات
شائع 25 جنوری 2023 05:18pm
فوٹو — پی آئی ڈی/ فائل
فوٹو — پی آئی ڈی/ فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہمیں اگر سیاسی سیاسی بدلہ لینا ہوتا تو تمام پی ٹی آئی قیادت جیل کے اندر ہوتی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کی گرفتاری کے ردعمل میں کہا کہ فواد کے خلاف ایف آئی آرالیکشن کمیشن نے درج کرائی ہے، انہوں نے کل رات اور گذشتہ چند دنوں میں الیکشن کمیشن اراکین کو دھمکیاں دیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کو گرفتار کیا گیا، شاہ خاقان کو میرے سامنے گرفتار کیا گیا، وہ سیاسی گرفتاریاں ہوتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی چینلزکے ذریعے ہمارے رہمناؤں کے خلاف مہم چلائی گئی، پی ٹی آئی نے حکومت کے دوران سیاسی کارکنوں کے خاندانوں کے خلاف اقدام لیے، پوری اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالا گیا، بہنوں بیٹیوں کی بے حرمتی کی گئی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ اگر سیاسی گرفتاری ہوتی تو بہت مہینے پہلے پی ٹی آئی کے تمام اراکین گرفتار ہوتے، کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہے، اگرتین دفعہ کے وزیراعظم عدالتوں میں پیش ہوسکتے ہیں تو عمران خان کیوں نہیں پیش ہوتے، البتہ ہمیں سیاسی بدلہ لینا ہوتا تو تمام پی ٹی آئی قیادت جیل کے اندر ہوتی۔

pti

اسلام آباد

Maryam Aurangzeb

Fawad Chaudhry arrested