Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگران حکومت پنجاب کی جانب سے برطرف لاء افسران کی بحالی کا حکم

پنجاب بھر کے 20 برطرف لاءافسران میں 10 ایڈیشنل اور 10اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شامل ہیں
شائع 25 جنوری 2023 04:23pm

لاہور ہائیکورٹ نے نگران حکومت کی جانب سے لاء افسران کی برطرفی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے تمام افسران کو بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے کا اطلاق درخواست گزاروں کی حد تک ہوگا۔

نگراں حکومت کی جانب سے پنجاب بھر کے 20 برطرف لاءافسران میں 10 ایڈیشنل اور 10اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شامل ہیں۔

عدالت نے حکومت پنجاب کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی عدالتی معاونت کیلئے طلب کرلئے گئے۔

punjab

Care Taker CM Punjab

Law Officers