Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد کی اسلام آباد منتقلی، پی ٹی آئی کارکن پولیس کے پیچھے پڑگئے

جہاں جہاں پولیس وہاں وہاں کارکن۔۔۔
شائع 25 جنوری 2023 03:29pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور کارکن پولیس کے پیچھے پڑ گئے، جہاں جہاں پولیس وہاں وہاں کارکن پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا نہے کہپی ٹی آئی کے کارکن اور رہنما پولیس کا پیچھا نہیں چھوڑ رہے، پولیس فواد چوہدری کو جہاں بھی لے جارہی ہے کارکن اس کے پیچھے ہیں۔

پولیس نے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے کی کوشش کی تو فرخ حبیب نے مزاحمت کی۔

فرخ نے دعویٰ کیا کہ ہمارے اوپر فائر بھی کیا گیا، فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جایا جارہا ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے واضح احکامات کو نظر انداز کیا جارہا ہے، ہم نے کالا شاہ کاکو روک کر پولیس کو دہائی دی، ہمارے اوپر فائر بھی کیا گیا۔

Farrukh Habib

PTI protest

Fawad Chaudhry arrested