Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سٹی کورٹ کی سیکیورٹی پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی

کسی وقت کوئی بھی حادثہ ہوسکتا ہے
شائع 25 جنوری 2023 03:31pm
تصویر: پی پی آئی/فائل
تصویر: پی پی آئی/فائل

کراچی سٹی کورٹ کی سیکیورٹی سندھ پولیس کی کارکردگی پر سب سے بڑا سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

سٹی کورٹ گیٹ نمبر دو کے خارجی اور داخلہ راستے پر واک تھرو گیٹ ناکارہ ہونے کے باعث کوئی بھی کسی وقت بھی اندرآسکتا ہے۔

وکلا نے بھی سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر اپنی جانوں کے خطرے کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئے کہنا ہے کہ سندھ پولیس کورٹ کی ناقص سیکیورٹی کی زمے دار ہے۔

کورٹ میں آنیوالے سائلین کہتے ہیں کہ کوئی سیکیورٹی کا انتظام یہاں پر موجود نہیں، نہ ہی کوئی چیکنگ کا عمل بہتر ہے کسی وقت کوئی بھی حادثہ ہوسکتا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز ایک شخص اسلحہ کے ساتھ سٹی کورٹ کے اندر گھس گیا تھا اور احاطے کے اندر پیشی کے لئے آنیوالی اپنی ہی سگی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل اور ایک سائل بھی زخمی ہوا تھا۔

Sindh Police

karachi city court