Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محسن نقوی نے بغیر کسی تاخیر کام شروع کردیا، شاہ محمود قریشی

پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات قابو میں نہیں رہیں گے
شائع 25 جنوری 2023 12:47pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

فواد چوہدری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کا شدید ردعمل سامنے آگیا، شاہ محمود قریشی نے سوال اٹھایا کہ فواد چوہدری کو کس جرم کے تحت اٹھایا گیا؟شبلی فراز، شفقت محمود اور مسرت جمشید چیمہ نے بھی گرفتاری کی مذمت کردی۔

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فواد چوہدری کی بغیر وارنٹ گرفتاری جمہوریت پر زوردار طمانچہ ہے، پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ جنگوں کے بھی کوئی اصول ہوتے ہیں لیکن یہاں تمام حدود کو پھلانگنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،یہ لوگ عمران خان کی مقبولیت کے خوف سے پورے ملک کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں، یہ کیسی سیاست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کے آنے سے انتخابات متنازع ہوگئے، سی سی پی او لاہور انہیں ہی بنایا گیا جنہوں نے 25 مئی کو تشدد کیا،قوم سے جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنماشبلی فراز نے فواد چوہدری کی گرفتاری کو حکومت کی بزدلی قرار دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ محسن نقوی کوجس گھناؤنےمقصد کے لئے لایا گیا تھا اس نے وہ کام بغیر کسی دیر کیے شروع کردیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ ایسی حرکتیں ہماری آواز بندنہیں کرسکتیں، جمہوریت کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ گرفتاریاں اور تشدد ہمیں ہمارے نظریے سے نہیں ہٹا سکتیں۔

shibli faraz

Shah Mehmood Qureshi

Shafqat Mehmood

PTI Reaction

Fawad Chaudhry arrested