Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوری آباد پاور ریفرنس: وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگرملزمان کیخلاف بریت کی درخواستوں پرفیصلہ محفوظ

محفوظ شدہ فیصلہ 15 فروری کو سنایا جائے گا
شائع 25 جنوری 2023 12:36pm
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

نوری آباد پاور پراجیکٹ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کرتے ہوئے کہا کہ بریت کی درخواستوں پرمحفوظ شدہ فیصلہ 15 فروری کو سنایا جائے گا۔

عدالت میں وزیراعلی سندھ مراد علی کی جانب سے حاضری سےاستثنا کی درخواست دائر کی گئی تھی ریفرنس خارج کرنا اور بریت کی درخواستوں پر نیب کی مخالفت ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق ریفرنس واپس نیب کو نہیں بھیجا جا سکتا جبکہ ملزمان کے وکلا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ اس ریفرنس پر لاگو نہیں ہوتا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

CM Sindh

Syed Murad Ali Shah