Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’یہ گرفتاری نہیں اغواء ہے‘، فواد چوہدری کی اہلیہ کا ردعمل

اہلیہ نےاغواء کی ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کردی۔
شائع 25 جنوری 2023 12:23pm

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر ان کی اہلیہ حبا فواد کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے، خاوند کے اغواء کی ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کردی۔

فواد چودری کو علی الصبح لاہورمیں ان کی رہائشگاہ سے حراست میں لیا گیا تھا، ان کیخلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس گرفتاری کے حوالے سے فواد چوہدری کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ، ’یہ گرفتاری نہیں اغواءہے‘۔

نجی چینل سے گفتگو میں حبا فواد نے بتایا کہ 8 سے 10 پولیس والے دروازہ کھول کر ہمارے گھرمیں داخل ہوئے اور کسی قسم کی دستاویز دکھائے بغیرفواد کو لے گئے، ہم اسے گرفتاری نہیں اغواء کہیں گے۔

حبا فواد کاکہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت جو کچھ کررہی ہے یا جس نے بھی فواد کواٹھایا، ہمیں یہ تو بتائیں کہ انہیں کس قانون کے تحت گرفتارکیا گیا۔ کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، بس فواد کو 4 ڈالوں میں آنے والے بٹھا کرلے گئے اور ان کا فون بھی لے لیا گیا۔’

انہوں نے اپنے تحفطات ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ، ’ہمیں کچھ علم نہیں کہ فواد کو کہاں لے کرگئے ہیں، پنجاب میں متعلقہ تھانوں سے رابطہ کیا لیکن کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔یہ کیسا ملک ہے اور کیسا قانون ہے کہ ہم اپنے گھرمیں ہی محفوظ نہیں، لوگ گھرمیں گھسیں گے اور ہمیں اٹھا کرلے جائیں گے‘۔

فواد چوہدری کی اہلیہ نے چیف جسٹس اور وزیراعظم سے درخواست کی کہ فواد چوہدری کے اغواء کی ایف آئی آردرج کی جائے۔

pti

fawad chaudhry

Election commission of Pakistan

Fawad Chaudhry arrested

Hiba fawad