Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کی گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

درخواست احمد پنسوتا ایڈووکیٹ کی جانب سے داٸر کی گٸی
شائع 25 جنوری 2023 12:17pm
تصویر بشکریہ: پی ٹی آئی/ٹوئٹر
تصویر بشکریہ: پی ٹی آئی/ٹوئٹر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست احمد پنسوتا ایڈووکیٹ کی جانب سے داٸر کی گٸی۔

احمد پنسوتا ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری غیر قانونی ہے، فواد چوہدری کو ایف آئی آر تک نہیں دکھائی گئی ۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پولیس نے گرفتاری کی وجوہات نہیں بتائیں،فوادچوہدری سپریم کورٹ کےوکیل اورسابق وفاقی وزیرہیں۔

احمد پنسوتا ایڈووکیٹ نے درخواست میں عدالت سے استدعا کہ فوادچوہدری کی گرفتاری کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ فواد چودری کو علی الصبح حراست میں لیا گیا تھا، ان کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن عمرحمید کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد پولیس نے فواد چوہدری کو کینٹ کچہری میں پیش کیا۔

عدالت نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا راہدری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے کی اجازت دے دی ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کا سروسز اسپتال سے میڈیکل کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

بعدازاں پولیس حکام فواد چوہدری کو لے کر عدالت سے روانہ ہو گئے۔

pti

fawad chaudhry

Lahore High Court

Fawad Chaudhry arrested