Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت برف پگھلنے لگی، دہلی کی بلاول کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کیلئے بلاول کی گوا روانگی متوقع
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2023 12:01pm
پاکستانی  وزیرخارجہ بلاول بھٹو - تصویر: رونٹرز/فائل
پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو - تصویر: رونٹرز/فائل

رواں برس مئی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی میزبانی کرنے والے بھارت کی جانب سے پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں ۔بھارت کی جانب سے دعوت ایسے موقع پرآئی جب وزیراعظم شہبازشریف نے مسئلہ کشمیر سے متعلق بات چیت کی پیشکش کی تھی۔

یاد رہے کہ ایک ماہ قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے بارے میں کیے گئے تبصرے پر بھارت میں سڑکوں پر احتجاج کیا گیا تھا، جسے بھارت نے غیرمہذب قرار دیا تھا۔

دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کی جانب سے فی الحال ان میڈیا رپورٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو بھارتی ریاست گوا میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ متحدہ عرب امارات کی ثالثی سے پاکستان اور بھارت کے درمیان پس پردہ مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔

india

shahbaz sharif

Narendra Modi

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan Foreign Minister

Shanghai Cooperation Organisation