Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرات جیل میں قیدیوں نے کروڑوں کا املاک جلا ڈالا

پتھراؤ سے پولیس افسران سمیت متعدد اہلکار زخمی
شائع 25 جنوری 2023 11:03am
تصویر/ پاکستان پلیسز
تصویر/ پاکستان پلیسز

گجرات کی جیل میں قیدیوں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے املاک کو نقصان پہنچایا ساتھ ہی پولیس اہلکاروں پر بھی پتھراؤ کیا۔

جیل میں ہنگامہ آرائی کرنے کے واقعے کا مقدمہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد لطیف کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ کے مطابق قیدیوں نے کروڑوں روپے کے املاک کو جلادیا اورجیل اسپتال، غلہ گودام کو بھی نذرآتش کرنے کے ساتھ ہی واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی جلا دیئے۔

ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ کے مطابق قیدیوں کے پتھراؤ سے پولیس افسران و اہلکاروں سمیت پانچ جیل ملازمین چار حوالاتی زخمی ہوئے۔

پاکستان

Gujarat